top of page

قدیم انسان

"20 لاکھ سال قبل مشرقی افریقہ کے سفر پر ممکنہ طور پر آپ کا سامنا انسانی خصوصیات رکھنے والی نوع سے ہو سکتا ہے۔اپنے بچوں کو دودھ پلاتیں اور کیچڑ میں کھیلتے لاپرواہ بچوں کو پکڑتی ہوئیں فکرمند مائیں، معاشرتی اقدار پہ ناک بھوں چڑھاتے ہوئے نوجوان، پریشان حال بوڑھے جو صرف سکون سے مرنا چاہتے ہیں،



مقامی حسیناؤں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے شوخ مرد، ذہین بوڑھی عورتیں جو یہ سب پہلے ہی دیکھ چکی ہیں۔یہ قدیم انسان پیار کرتے تھے،کھیلتے تھے، گہری دوستیاں پالتے تھے اور شہرت اور طاقت کے بھوکے تھے.لیکن چمپینزی ، لنگور اور ہاتھی بھی ایسے ہی تھے۔

قدیم انسانوں میں کچھ بھی خاص نہیں تھا۔




کسی کو بھی بلکہ خود قدیم انسانوں نے بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن ان کی اولاد چاند پر چہل قدمی کرے گی،ایٹم کو توڑے گی، جینیاتی کوڈ کو سمجھے گی اور تاریخی کتب لکھے گی۔قبلِ تاریخ کے انسانوں کے بارے میں یہ جاننا اہم ہے کہ وہ معمولی جانور تھے جن کا ماحول پہ اثر گوریلا، جگنو یا جیلی فش سے زیادہ نہیں تھا"















Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating

Disclaimer: This site does not store any files on its server. All contents are provided by non-affiliated third parties.

Donate us: Easypaisa 03355379937

Copyright © 2024 GiveMe5. All rights reserved - Privacy Policy

  • Facebook Social Icon
  • Twitter Social Icon
  • YouTube
  • Instagram
  • Google Play
  • Join our Whatsapp Channel
bottom of page