top of page
Writer's pictureGiveMe5

گوندودو بے (گلدارو صاحب ) تاریخ میں کون تھے؟

گوندودو بے (گلدارو صاحب ) کون تھے؟ دیریلیش ارطغرل کو دیکھنے کے بعد لوگوں کے اذہان میں یہ سوالات آنا شروع ہو گئے کہ ان کا تاریخ میں کیا کردار تھا اور یہ کون تھے۔



گوندودو بے (گلدارو صاحب) سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل کے بڑے بھائی اور سلیمان شاہ کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ اس کردار کو دیریلیش ارطغرل میں Kaan Taşaner نے بخوبی نبھایا۔ انہوں نے اپنی بے مثال اداکاری سے اس کردار میں جان ڈال کر رکھ دی۔ گندودو بے ایک ذہین اور بہادر سپاہی تھے۔ یہ انہوں نے Yassıçemen کی جنگ میں ثابت کیا جب وہ اپنے بھائی ارطغرل اور سلطان کیکوباد کی مدد کو پہنچے تھے۔ یہاں گوندودو بے (گلدارو صاحب) کے بارے میں کچھ جانتے ہیں۔




گوندودو بے کی زندگی پر ایک نظر:


گوندودو بے قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ اور اماں حائمہ کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ آپ بلاشبہ ایک بہادر سپاہی تھے کیونکہ آپ کی پرورش سلیمان شاہ جیسے باپ اور اماں حائمہ جیسی ماں کی زیرِنگرانی ہوئی۔ Yassıçemen کی جنگ کے بعد آپ کے بھائی ارطغرل غازی نے آپ کو علامت کے طور پر ہلات ( علامتی لباس) پہنا کر کارا چادق اور آس پاس کے علاقے انہیں دے دیئے۔



منگولوں کے ظلم و ستم سے بھاگ کر نیا وطن تلاش کرنے کے لئے ہجرت کرنے والے قائی قبیلے اپنے وطن وسطی ایشیا میں واپس جانا چاہتے تھے۔ بیشتر قبائل وسطی ایشیا واپس جانا چاہتے تھے۔ تاہم ، ارطغرل صاحب اور ان کے حامی اناطولیہ میں ہی رہنا چاہتے تھے۔ گوندودو بے اور سونگورتیکن بے ۱۰۰۰ خاندانوں کے ساتھ اپنی آبائی سرزمین یعنی وسطی ایشیا چلے گئے اور ارطغرل بے مغرب کی طرف چلے گئے جہاں انہوں نے سلطنتِ عثمانیہ کی بنیاد رکھی۔



گوندودو بے (گلدارو صاحب) کا ارتغل سے الگ ہو کر مشرق کی طرف جانے کو کچھ مورخین نے ایک بڑی غلطی لکھا۔ تاریخ میں اس کردار نے بہت سے بہادری کے ثبوت دیئے اور ہمیشہ اپنے بھائی ارطغرل کے تاریک دنوں میں ان کا ساتھ دیا۔ ان کے بیٹے سلیمان نے اس راہِ حق میں جام شہادت نوش کیا اور ان کی اہلیہ سیلجان خاتون (شہناز خاتون) نے بھی تاریخ میں خواتین کے حوالے سے اور بعد میں عثمان کے ساتھ بہت اہم کردار ادا کیا۔ یہ تاریخی شخصیت تاریخ کے صفحوں سے خاموشی سے غائب ہوگئی۔

59,730 views13 comments

Related Posts

See All

13 Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
Hasnain Empire
Hasnain Empire
Jun 30, 2020

Brilliant Story


Like

usman456787
Jun 13, 2020

Plz season 2 urdu dubed ma kar k upload kar dain plz yah apna whatsapp numbr send kar dain

Like

Qaiser Khan
Qaiser Khan
Jun 03, 2020

season three 3 episod 6 and onward password are not working anyoneknows why?


Like

fahimuddin.info
Jun 02, 2020

Plzzz give me right password of s،4 Epi 20 that is wrong who give all of us۔

Like

fahimuddin.info
Jun 02, 2020

Plzzz give me right password of s،4 Epi 20 that is wrong who give all of us۔

Like
bottom of page