اے ٹی وی پر کورولوش عثمان کے پہلے حصے نے دھوم مچا دی ، اس کی پہلی قسط کب متوقع ہے؟
کورولوش عثمان کے پہلے حصے کو نشر کرنے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ جس کا ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس سیزن کی نئی تصاویر کو انٹرنیٹ پر لاکھوں دفعہ دیکھا گیا اور بہت جلد ہی یہ سوشل میڈیا پر ایک نمایاں عنوان کے طور پر سامنے آیا ہے۔ کورولوش عثمان (بنیاد رکھنے والا ، عثمان) کے پہلے دو ٹریلر نشر ہو چکے ہیں اور پوری دنیا میں اس کا ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ اردو ناظرین کے لئے اس کا اردو ترجمہ ہمیشہ کی طرح گو می فائیو کی ویب سائٹ پر پیش کیا جائے گا۔ گو می فائیو کے یو ٹیوب چینل پر اس کے پہلے ٹریلر کو صرف دو ہفتوں میں دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے اور دوسرے ٹریلر کو بھی ۳ دن میں چالیس ہزار بار دیکھ لیا گیا۔
براق اوزشیویت (burak özçivit) اس میں ارتغل کے سب سے چھوٹے بیٹے عثمان کا کردار ادا کررہے ہیں۔ دوسرے ٹریلر میں ان کے تاریخی جملوں نے دل موہ لیا۔
" سپاہیو! (جنگجوؤ) سرداران! بچو! کچھ عرصے سے ، دشمن آپے سے باہر ہوگیا ہے غداری ، زیادہ بے رحم ہوچکی ہے! جن کو دوست بنایا تھا ، وہ خاموش ہو گئے ہیں ۔۔ کوئی غم نہیں کوئی فکر نہیں ۔۔ ۔۔ کوئی دکھ نہیں ہم جانتے ہیں کہ اللہ ہمارے لئے کافی ہے! ہمارا ایمان ہمارے لئے کافی ہے! ہمارے دل ہمارے لئے کافی ہیں! اب! آپ کے مشتعل دشمن کو ۔۔ ۔۔ اور ظالمانہ غداری کی ۔۔ ۔۔ سانس توڑنے کا وقت آگیا ہے اب! شہادت کا جام پینے کا ۔۔ ۔۔شیر کی طرح دھاڑنے کا ۔۔ ۔۔ اور تاریخ رقم کرنے کا وقت آگیا ہے اب! ہماری قوم کی خوشحالی کے لئے ۔۔ ۔۔مظلوموں کی نجات کے لئے ۔۔ ... ایک ریاست بننے کا وقت ہے! کیا ریاست بننے کے لئے ، آپ میرے ساتھ ہیں؟ ہم ساتھ ہیں! اللہ کا شکر ہے کیا ریاست بننے کے لئے ، آپ میرے ساتھ ہیں؟ ہم ساتھ ہیں! اللہ کا شکر ہے کیا ریاست بننے کے لئے ، آپ میرے ساتھ ہیں؟ ہم ساتھ ہیں! اللہ کا شکر ہے "
ان جملوں کو بہت پسند کیا گیا اور براق اوزشیویت کی کارکردگی کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔ البتہ آواز کے سلسلے میں کچھ لوگوں کے اعتراضات آرہے ہیں کہ براق اوزشیویت کی آواز ارتغل کا کردار کرنے والے اینجین آلتان (Engin Altan Düzyatan) جیسی نہیں ہے۔ کچھ لوگوں نے تو ان کی آواز پر ڈبنگ کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔ دوسرے ٹریلر میں براق اوزشیویت کی آواز کو پسند نہیں کیا جارہا۔
اور کورولوش عثمان کے پہلے سیزن کی پہلی قسط کا ابھی تک کنفرم نہیں کیا گیا مگر سننے میں آرہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اس کی پہلی قسط 20 نومبر 2019 کو اے ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔ مگر ابھی تک اس کی کوئی حتمی رائے انتظامیہ کی طرف سے سامنے نہیں آئی
watch full series on https://topseries4u.com/ without ads